اسلام آباد، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان پاکستان کے لیے فائدہ مند ہے،چاہتے ہیں کہ افغان دھڑے آپس میں بات کریں اور عوامی حکومت کا قیام ممکن بنائیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ریجنل پیس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام پاکستان۔افغانستان دو طرفہ مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اورمفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،افغانستان کاسیاسی مسئلہ صرف مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے،پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے ہرممکن اقدامات کیے،افغانستان کے تمام دھڑوں کو ماضی کو چھوڑ کر مستقبل کی جانب دیکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی افغانستان کے حکام کے بیان نے مایوس کیا ایسے بیانیات امن کی کوششوں کو سبوتاژ کر سکتے ہیں۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور دنیا کا نظریہ اب تبدیل ہو چکا ہے۔ مسائل کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات واحد راستہ ہے اور آج افغانستان بدل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن سب کی خواہش ہے اور افغانستان میں امن خطے کے مستقبل کے لیے اہم ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی ہمیشہ کہا کہ افغانستان میں امن کا راستہ مذاکرات ہے۔ پاکستان، پرامن، خوشحال اور خودمختار افغانستان کا خواہاں ہے۔ افغانستان قیادت اور دیگر پاکستان پر اعتماد کریں اور ماضی بھول کر آگے بڑھیں۔
افغانستان کاسیاسی مسئلہ صرف مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے،شاہ محمود قریشی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
