اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے حالیہ انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی رہنماکل الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی انتخابات کے نتائج جمع کرائیں گے، چیئرمین،سیکرٹری جنرل اورصوبائی صدورسمیت مرکزوصوبوں کے نتائج جمع کرائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کو تفصیلات میں بتایا جائے گا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات 3مارچ کومنعقد کیے گئے،اور4مارچ کو نتائج کااعلان کیا گیا ، جن میں بیرسٹر گوہرعلی خان چیئرمین اورعمرایوب سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

