Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانمحسن پاکستان عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو جعلی دستاویزات کے ذریعے ہتھیانے کا انکشاف،مقدمہ در ج

محسن پاکستان عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو جعلی دستاویزات کے ذریعے ہتھیانے کا انکشاف،مقدمہ در ج

لاہور (سب نیوز)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو جعلی دستاویزات کے ذریعے ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، ان کا خواب تھا کہ لاہور میں عوام کے مفت علاج کے لیے ایک اسپتال بنائیں۔
اس حوالے سے انہوں نے ایک بورڈ آف ٹرسٹ بنایا تھا، پھر بعض ممبران کو انہوں نے اپنی زندگی میں ہی ٹرسٹ سے نکال دیا تھا تاہم ان کی وفات کے بعد ان افراد نے جعل سازی کرکے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام ہی ٹرسٹ سے نکال دیا اور جعلی دستاویزات پر ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹر بھی کرالی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی کی 2 سال کی جدوجہد کے بعد بالآخر مبینہ جعل سازوں کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اس حوالے سے عبدالقدیر خان کی بیٹی ڈاکٹر دینا نے بتایا کہ والد کے ٹرسٹ کو جعل سازوں سے بچانے کے لیے انہوں نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن انہیں انصاف نہ ملا اورالٹا مخالفین نے ان کی ذات پر کیچڑ بھی اچھالا۔ڈاکٹر ڈینا خان کہتی ہیں کہ جعل سازی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد انہیں امید ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں گی اور وہ اپنے والد کا خواب پورا کر سکیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔