ہومتازہ ترینملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے، شہباز شریف

ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے، شہباز شریف

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی، ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے۔

اتحادی جماعتوں کے نامزد وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی اورمعاشی استحکام کے لیے باہمی اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے نہ تھی، ملک سے غربت، بے روزگاری اور جہالت کے خاتمے کے لیے مل کرجدوجہد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پرخرچ کرنا ہوں گے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام اورپرامن فضا بیحد اہمیت کی حامل ہے۔پاکستان تبھی خوشحال ہوگا جب اس کی تمام اکائیاں خوشحال ہوں گی، تمام صوبوں کی ترقی میرے دل کے قریب ترین ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی معاشی ترقی،استحکام کی روشن مثال قائم کی، اب بھی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، زندہ قومیں چیلنجزاورمشکلات کا سامنا جرآت اور محنت سے کرتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متحد ہوکر آگے بڑھیں گے اور مسائل حل کریں گے، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کوخوشحالی وترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔