لاہور (سب نیوز)پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے اہم فاسٹ باولر حارث روف ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
ہفتہ کے روز قذافی سٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران فاسٹ باولر حارث روف آخری اوور میں کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں گراونڈ سے باہر جانا پڑا تھا۔اتوار کے روز لاہور قلندرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حارث روف کے کندھے کی انجری کا سکین مکمل ہوگیا ہے تاہم ، میڈیکل پینل فاسٹ باولر کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ حارث روف کی انجری کی مزید اپ ڈیٹ سکین رپورٹ آنے کے بعد دی جائے گی۔
بعدازاں، سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں لاہور قلندرز کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف رواں سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق فاسٹ بالر کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔
لاہور قلندرز کے باولر حارث روف انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
