ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائی کورٹ :سائفر ،توشہ خانہ اور عدت نکاح کیس میں سزائوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد ہائی کورٹ :سائفر ،توشہ خانہ اور عدت نکاح کیس میں سزائوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آبادہائی کورٹ میں روا ں ہفتے کئی اہم مقدمات سماعت کے لیے مقررکردیے گئے

،پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر، توشہ خانہ اور عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان،سمیت شاہ محمود قریشی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی جائیگی

بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ایک ہی بینچ کرے گا۔ لیکن سماعتیں الگ الگ ہوں گے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے 26 فروری کو اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کر دی تھیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی ڈویڑن بینچ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی کی سائفر کیس، توشہ خانہ ریفرنس اور عدت میں نکاح کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر پیر کو سماعت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔