ہومپاکستانبٹ گرام : جیپ کھائی میں گرگئی،2افراد جاں بحق،7زخمی

بٹ گرام : جیپ کھائی میں گرگئی،2افراد جاں بحق،7زخمی

چارسدہ ، بٹ گرام میں مسافر جیب گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قاضی اسپتال بٹ گرام کے قریب بٹہ موڑی روڈ سے آنے والی جیپ گہری کھائی میں جا گری۔ پولیس کے مطابق حادثہ جیپ کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ مسافر جیپ صبح کے وقت مقامی افراد کو ملحقہ علاقہ بٹہ موڑی سے بٹگرام لا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کرجاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بٹ گرام منتقل کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔