ہومکھیلانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان عالمی درجہ بندی میں 18ویں نمبر پر پہنچ گیا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان عالمی درجہ بندی میں 18ویں نمبر پر پہنچ گیا

سویٹزرلینڈ،انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کر دی۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جاری کردی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان عالمی درجہ بندی میں 18ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ بھارت، ملائیشیا، کوریا اور جاپان انٹرنیشنل رینکنگ میں پاکستان سے آگے ہیں۔رینکنگ کے مطابق بھارت چوتھے، ملائیشیا 11ویں، جاپان 15ویں اور کوریا 16ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا نمبر ون ، بیلجیئم دوسرے اور نیدرلینڈز تیسرے نمبر آگیا ہے۔عالمی درجہ بندی میں پاکستان 2 سال سے 17ویں نمبر پر تھا تاہم ویلز نے یہ پوزیشن بھی پاکستان سے چھین لی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔