اسلام آباد(آئی پی ایس )دی ڈائبٹیز سینٹر میں وزارت موسمیاتی تبدیلی اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ ٹریڈ (آر سی سی آئی)کے اشتراک سے عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے شجر کاری کی گئی۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کی پارلیمانی سیکریٹری رخسانہ نوید اور آر سی سی آئی کے صدر محمد ناصر مرزا نے ہسپتال کا دورہ کیا اور درخت لگائے ۔ اس موقع پر آر سی سی آئی کے نائب صدر شاہریز ملک اور آر سی سی آئی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔ مہمانوں نے ٹی ڈی سی کے سی ای او طاہر عباسی سے ملاقات کی جنھوں نے مہمانوں کو ہسپتال کے وژن ، مشن ، مریضوں کو دی جانے والی خدمات اور پاکستان سے ذیابیطس کے خاتمے کے لئے اپنے توسیع کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔مہمان ٹی ڈی سی میں ورلڈ کلاس سہولیات دیکھ کر بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ اور بورڈ آف ڈائریکٹرزکو اتنی تندہی سے قوم کی خدمت کرنے پر سراہا۔ اس موقع پر ، ٹی ڈی سی کے سی ای او نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اظہار کیا کہ معاشرتی طور پر ذمہ دار تنظیم ہونے کے ناطے،ٹی ڈی سی ماحولیات اور ہریالی کو فروغ دینے کے لئے درخت لگاکر عالمی یوم ماحولیات منا رہا ہے ، جو صحت مند زندگی گزارنے اور مریضوں کے لئے شفا بخش ماحول پیدا کرنے کے لئے اہم عوامل ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری اور صدر آر سی سی آئی نے اظہار خیال کیا کہ وہ ٹی ڈی سی کے ساتھ مل کر پاکستان میں ذیابیطس اور اس سے متعلقہ پیچیدگیوں کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے رہیں گے۔
دی ڈائبٹیز سینٹر میں عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے شجر کاری کی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
