اسلام آباد،وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثہ اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ ہے،اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند کریاور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے،وزیر اعظم کی ہدایت پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر خود مانیٹرنگ کروں گا،آرمی انجینئرز کی خصوصی ٹیم ریلیف آپریشن کی مزید تیز کرے گی۔وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے اعظم سواتی سے رابطہ کرکے گھوٹکی ٹرین حادثے کے بارے میں دریافت کیا جس میں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے وزیراعظم کو ابتدائی معلومات فراہم کیں۔وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے ہنگامی طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گھوٹکی روانہ ہوئے اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ یہ ایک بڑا حادثہ ہے، مسافروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس ہے، ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کے علاج معالجے کی نگرانی خود کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے کی خود ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور حادثے کے ذمے داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے نے حادثے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے کے ذمے داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
گھوٹکی ٹرین حادثے کے ذمے داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا،اعظم سواتی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
