ہومدلچسپآن لائن فرائیڈ چکن آرڈر کرنے والی خاتون کو تلا ہوا تولیہ موصول ہوگیا

آن لائن فرائیڈ چکن آرڈر کرنے والی خاتون کو تلا ہوا تولیہ موصول ہوگیا

منیلا، فلپائن میں رات گئے ایک خاندان کی کھانے کی خواہش اس وقت افسوسناک واقعے میں تبدیل ہوگئی جب انہیں جوسی فرائیڈ چکن آرڈر کرنے پر ایک تلا ہوا تولیہ موصول ہوا۔فرائیڈ چکن کی جگہ آرڈر میں ایک تلا ہوا تولیہ موصول ہونا یوں تو ناقابلِ یقین ہے لیکن یہ واقعہ حقیقت میں پیش آیا ہے۔فلپائن کے شہر منیلا میں انتہائی حیران کن اور عجیب واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔آن لائن آرڈر میں دھوکا عام سی بات ہے لیکن ریسٹورنٹ انتظامیہ کی سنگین غلطی کبھی کبھار گہری سوچ میں مبتلا کردیتی ہے کہ آیا ایسا کس طرح ممکن ہے۔منیلا سے تعلق رکھنے والی ‘ایلیک پیریز ‘نامی خاتون نے شہر کی معروف فاسٹ فوڈ چین سے فرائیڈ چکن آرڈر کیا، ڈیلیوری کے بعد خاتون نے اپنے بیٹے کیلئے چکن کا ٹکڑا کاٹنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں کیونکہ وہ کافی سخت تھا۔ناکامی کے بعد ایلیک نے فرائیڈ چکن توڑنے کیلئے ہاتھوں کا استعمال کیا اور جب وہ ٹوٹا تو خاتون دنگ رہ گئیں کیونکہ اس میں گوشت کے بجائے تلا ہوا تولیہ موجود تھا۔ایلیک نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر اس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس کے بعد وہ دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں۔صارفین نے جہاں حیرانگی کا اظہار کیا وہیں ہوٹل والوں کی غفلت کے باعث انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ خاتون نے پوسٹ کے کیپشن میں مذکورہ واقعہ کو انتہائی پریشان کن قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔