ہومپاکستانہم نے پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا، آگے بھی نکالیں گے: آصف زرداری

ہم نے پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا، آگے بھی نکالیں گے: آصف زرداری

سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پتا ہے کہ ملک کو برے حالات سے کیسے نکالنا ہے ، پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا تھا ، آگے بھی نکالیں گے۔ کہوٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہوٹہ میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائے گی ،پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے ، ہر چیز وہ ہوگی جو عوام کی خواہش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو تو یہ نہیں پتا کہ کہوٹہ کہاں ہے ، ہم عوام کے مسائل حل کریں گے ،گیس سمیت تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملک برے حالات میں تھا، ہم بریحالات سے نکالنا جانتے ہیں، پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا ہے، پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے۔ آصف زرداری نے کہوٹہ کی عوام سے کہا کہ میں آپ کے پاس آتا جاتا رہوں گا، کہوٹہ میں ٹھنڈ ہے، راستہ خراب ہے، پہلا اعلان کرتاہوں کہ یہاں سڑک بناں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔