راولپنڈی، پاکستان اور مصر کی آرمی کی مشترکہ ایئرڈیفنس مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں، 2ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلزکی گئیں ، دونوں ممالک کی آرمی ایئر ڈیفنس کی یہ پہلی مشقیں تھیں۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان اورمصرکی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کی اختتامی تقریب مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہوئی،لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان مشقوں کی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ پاکستانی سفیرساجدبلال، ایئرفورس مارشل دیگراعلی حکام نے بھی شرکت کی۔دونوں ممالک کی آرمی ایئرڈیفنس کی یہ پہلی مشقیں ہیں، اسکائی گارڈز1مشقوں میں کمانڈرایئرڈیفنس نے شرکت کی ، 2ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلزکی گئی ۔مشترکہ ایئرڈیفنس مشقوں کے دوران اجارحانہ اورفوری ردعمل کی مشقیں بھی کی گئیں او اِگلا میزائل سمیت مختلف ہتھیاروں کی فائرپاورکامظاہرہ بھی کیاگیا۔کمانڈرایئرڈیفنس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا جوان ابھرتے ہوئے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے نئی تکنیکی مہارتیں اختیارکریں۔خیال رہے 28 مئی کو پاکستان اور مصر مشترکہ فضائی مشق اسکائی گارڈ کی افتتاحی تقریب مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہوئی تھی ، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کافروغ ہے۔
پاک مصر آرمی کی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقیں اختتام پذیر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
