کراچی(آئی پی ایس )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر ایسا لگتاہ ے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے دبا میں آکر نیا بلدیاتی قانون بنا رہے ہیں تو یہ غلط ہے۔ ریفرنڈم لاحاصل رہے گاسی ایم ہاس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 123 عمارتوں پر کام رکوا دیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کے موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار، ناصر شاہ، سعید غنی اور مرتضی وہاب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔وزیراعلی نے کہا کہ صوبہ سندھ ملک کا واحد صوبہ ہے جس نے لوکل گورنمنٹ سسٹم چلایا تھا۔ الطاف حسین کی تقریر کے 15 دن بعد لوکل گورنمنٹ الیکشن کرائے تھے، جس میں 2016 میں ایم کیو ایم کے وسیم اختر میئر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کے ختم ہونے کے فوری بعد بھی دوبارہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کرائے تھے۔ ایک کمیٹی بنا رہے ہیں، ناصر حسین شاہ اور ضیا لنجار پر مشتمل کمیٹی بنے گی۔
لوکل گورنمنٹ کو مزید بااختیار کرنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے کمیٹی ملاقات کرے گی اور لوکل گورنمنٹ کو بااختیار کرنے پر مشاورت کرے گی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پنجاب میں 2018 سے بلدیاتی ادارے پی ٹی آئی نے ختم کر دیے، مسلم لیگ ن نے بھی بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے۔ ہم بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار کرنا چاہتے ہیں۔ کمیٹی آئندہ ہفتے سے کام شروع کرے گی، 3 ماہ میں محکمہ بلدیات اپنا مسودہ پیش کرے،
ہماری کوشش ہے کہ اگلے بلدیاتی الیکشن وقت پر ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ریفرنڈم کے بارے میں ہمیں کسی نے کچھ نہیں کہا۔ ریفرنڈم کس بات کے لیے کروایا جائے گا؟ جس چیز کے بارے میں آئین میں واضح لکھا ہو، اس بارے میں ریفرنڈم کی کیا ضرورت ہے؟ انتخابات کروانے میں اربوں روپے لگتے ہیں، صوبوں کے حوالے سے تاجر برادری سامنے آئی ہے، 1973 کے آئین میں صوبوں کے حوالے سے واضح لکھا ہے۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ نئے انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد اعلان کریں گے، انتخابات نئے قانون کے تحت ہوں گے، کوشش ہوگی کہ 3 ماہ میں نیا قانون بنالیں۔ اگر کسی نمائندے نے کام نہیں کیا تو اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔ ریفرنڈم کے بارے میں مجھے کسی نے نہیں کہا، صرف میڈیا سے سن رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کس کے لیے کرائیں گے؟ عوام کی رائے لینے کے لیے؟ آئین میں لکھا ہے کہ حاکمیت اللہ کے لیے ہے، اس کے بعد عوام کو اپنے فیصلے کرنے کا حق ہے۔ میڈیا سے ہی سن رہا ہوں کہ عوام سے رائے لینے میں کیا حرج ہے؟ اگر ایک بات آئین میں طے ہے تو اس پر کوئی اور طریقہ کیوں؟
