اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آبادپولیس کے دو سپوتوں نے فرض کی راہ میں جان کی قربانی دے دی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل بشیر شاہ اور اشتیاق رانجھا کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکواٹرز میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، ڈی جی رینجرز، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت سینئر افسران، پولیس ملازمین، صحافیوں، تاجربرادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر و جوان سماج دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوارکی مانند کھڑا ہے۔ خیال رہے کہ و فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پولیس اہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،موٹرسائیکل سوار ملزمان نے رکنے کی بجائے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بشیر شاہ اور اشتیاق رانجھا شہید ہوگئے۔
اسلام آبادپولیس کے دو سپوتوں نے فرض کی راہ میں جان کی قربانی دے دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
