ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، ضروری خدمات جاری رہیں گی، چھٹی مکہ دفاعی اتحاد کے اعلی سطح اجلاس کے تناظر میں دی گئی ہے،ذرائع

اسلام آباد میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، ضروری خدمات جاری رہیں گی، چھٹی مکہ دفاعی اتحاد کے اعلی سطح اجلاس کے تناظر میں دی گئی ہے،ذرائع

اسلام آباد (آئی پ یایس )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جمعہ 27 نومبر 2026 کو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی ریونیو حدود کے اندر مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق اس روز تمام ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، سی ڈی اے، آئی سی ٹی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتال کھلے رہیں گے اور اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔انتظامیہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ تعطیل کے دوران ضروری خدمات کے حوالے سے کسی پریشانی کا شکار نہ ہوں کیونکہ تمام متعلقہ ادارے فعال رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔