ہومبریکنگ نیوزحکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے، ,پی پی جمہوری ری سیٹ کی حامی ،بلاول بھٹو

حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے، ,پی پی جمہوری ری سیٹ کی حامی ،بلاول بھٹو

ملتان(آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے نظام کا ری سیٹ جمہوری انداز میں ہونا چاہیے، اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے جبکہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں بھی اعتماد کی کمی ہے۔

ملتان میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہونا چاہیے، جب تک صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہوں گے اور انتخابی نظام پر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا، اس وقت تک انتخابات یا ریفرنڈم متنازع رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ بار جب وہ ملتان آئے تھے تو شہر سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا۔ سیلاب کے بعد یہاں کے عوام کے حالات انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے اور لوگ بڑی مشکل دور سے گزر رہے تھے۔

اس وقت پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور نمائندوں نے پنجاب کے عوام کا جس طرح ساتھ دیا، وہ اس بات کی مثال تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ملک قدرتی آفت سے تو نہیں گزر رہا، لیکن معاشی مشکلات ضرور درپیش ہیں۔ سیاست دانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو زمینی حقائق سے آگاہ کریں۔ انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ معاشی بحران کے باعث ملکی حالات میں بہتری کے بجائے مزید خرابی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے ساتھ کھانے پینے کی اشیا، پیٹرول اور بجلی کے بھاری بل عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، جبکہ ڈی اے پی کھاد اور مہنگے ڈیزل کے باعث کسان بھی پریشانی کا شکار ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کے تمام فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہئیں، اگر فیصلے پارلیمان سے باہر کیے جائیں گے تو وہ حتمی فیصلے نہیں ہوں گے، ایسے فیصلے ملک کے لیے بہتر نہیں ہیں۔

قائداعظم نے پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں ہتھیار نہیں اٹھائے بلکہ جمہوری انداز میں جدوجہد کرکے یہ ملک حاصل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صحافی ملک کی طاقت ہوا کرتے تھے، وہ اپنے قلم کے ذریعے حکومتیں بناتے اور گراتے تھے۔ وہ کسی کی حکومت گرانا نہیں چاہتے، تاہم ان کی خواہش ہے کہ صحافی اپنا ایسا کردار ادا کریں کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کو آئینہ دکھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاست دان آپس میں ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے رہیں، مثلا وہ شہباز شریف سے کہتے رہیں کہ آپ بہت اچھے ہیں اور آپ سے بہتر کوئی نہیں، جبکہ صحافی بھی یہی کہتے رہیں تو اس سے کوئی بہتری نہیں آئے گی۔ صحافیوں کو تنقید کے ذریعے ہماری اصلاح کرنی چاہیے تاکہ ہم بہتر فیصلے کر سکیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب میں جنوبی پنجاب کے حوالے سے تمام جماعتیں متفق ہیں، تاہم وہ ذاتی طور پر پنجاب کی تقسیم کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سنا کہ پنجاب کے چار ٹکڑے کر دیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا نقطہ نظر ایک ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پنجاب میں نئے صوبے کے قیام کے لیے قرارداد منظور ہوئی، جبکہ سندھ اسمبلی میں نئے صوبے کی مخالفت میں قرارداد پاس کی گئی۔ ایک دوسرے کے مقف کو سننے کی ہمت ہونی چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ فنانس کمیٹی میں بیٹھیں، حکومت اور اپوزیشن کو نظام کی بحالی سے متعلق بحث کرنی چاہیے

، 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ان کے لفظ Bruteforce کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی،27ویں آئینی ترمیم بھی دو تہائی اکثریت سے منظور کروائی گئی، تاہم اس پر اپوزیشن کو اعتماد نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ 27ویں آئینی ترمیم کو پھاڑ دیا جائے۔آج بھی اگر کسی بات پر اتفاق ہے تو وہ 1973 کے آئین پر اتفاق ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم جمہوریت کا حسن تھی، جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں۔ اس ترمیم پر وہ جتنا اتفاق رائے پیدا کرسکتے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔