ہومپاکستانسندھڑی آم 10جون سے چین برآمدکیا جائے گا

سندھڑی آم 10جون سے چین برآمدکیا جائے گا

اسلام آباد،وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داود نے کہا ہے کہ پاکستان کا مشہور سندھڑی آم 10جون سے چین برآمدکیا جائے گا۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزارت تجارت کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہے کہ پاکستان کے سندھڑی آم ہوائی جہاز کے ذریعے برآمد کیے جائیں جائیںگے۔عبدالرزاق داود نے لکھا کہ ہمارے معیاری آم کے لئے ، چین ایک ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔ میں اپنے پھلوں کے برآمد کنندگان کو چین میں وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتا ہوں۔خیال رہے کہ پاکستانی آم اپنی لذت، ذائقے اور خوشبو کے حوالے سے پوری دنیا میں الگ پہچان رکھتا ہے۔سندھڑی آم صوبہ سندھ کی سوغات ہے جو میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار اور مٹیاری کے اضلاع ہیں زیادہ ہوتا ہے۔درآمدات کی ناکافی سہولیات کے باوجود یہ ملکی سوغات یورپ، کینیڈا، امریکہ، جاپان اور خلیجی ممالک سمیت 40 ممالک کو ایکسپورٹ کی جاتی ہے۔ سندھڑی پاکستانی آموں میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔