واشنگٹن (آئی پی ایس )ٹارزن کے روپ میں جلوہ گر ہونے والے جو لارا طیارہ حادثے میں چل بسے، امریکا میں طیارہ ٹیک آف ہوتے ہی قریبی نہر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جو لارا اور ان کی بیوی سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جو لارا کا پرائیوٹ جیٹ طیارے کو حادثہ ناشویلے میں پیش آیا۔ لارا نے ٹیلی ویژن سیریز میں ٹارزن کا کردار ادا کیا۔ ان کی مشہور ٹی وی سیریز ٹارزن دی اپک ایڈونچرز رہی۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ آخر حادثہ کیسے پیش آیا۔ اٹھاون سالہ جو لارا پرستاروں کی بڑی تعداد رکھتے تھے جو ان کی اچانک موت پر غم زدہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار جو لارا جس طیارے میں سوار تھے وہ امریکہ کی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل کے قریب ایک جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔چھوٹے طیارے میں جو لارا اور ان کی اہلیہ سمیت سات مسافر سوار تھے۔یاد رہے کہ اداکار جو لارا نے 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ٹارزن اِن مین ہٹن’ میں ٹارزن کا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد وہ معروف امریکی ٹیلی ویژن سیریز ‘ٹارزن: دی ایپک ایڈوینچرز’ میں جلوہ گر ہوئے تھے۔
‘ٹارزن’ کا کردار نبھانے والے اداکار جو لارا طیارہ حادثے میں چل بسے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
