لاہور ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں ،حکمرانوں کے روز کرپشن سکینڈلز آئیں گے تو عوام کی روٹی روزانہ مہنگی ہی ہوگی آٹے کی قیمت میں 57 روپے فی کلو اضافہ ہوا ، یہ 73 فیصد اضافہ ہے چینی کی قیمت 120 اور 130 تک گئی ہے 100روپے یا 85 فیصد اضافہ چینی کی قیمتوں میں ہوا دودھ کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ عوام بھوکے اور بے روزگار ہیں، حکمران سب اچھا ہے کی بے حسی کی رپورٹ دے رہے ہیں،عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،آج ملک کو اشیاضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے عوام کو آٹا، گندم، چینی، سبزیاں، خوردنی تیل، مرغی، دودھ، انڈے، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دودھ فی لٹر 108 روپے یا اس سے زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے،عوام کی بنیادی ضرورت کی یہ اشیاانتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں،اضافی گندم پیدا کرنے والے ملک میں آٹے کی فراہمی کو جو حکومت یقینی نہ بناسکے، اس کی کرپشن اور نااہلی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم ہے۔
حکمران سب اچھا ہے کی بے حسی کی رپورٹ دے رہے ہیں،شہبازشریف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
