کراچی(سب نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مریم نواز استعفی دیں اور پنجاب کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑیں، ہم بھی سندھ کے کسی بھی حلقے سے استعفی دیتے ہیں اور الیکشن لڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز استعفی دے کر کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ کر دکھا دیں، آپ کے تین، چار استتعفی دیں ہمارے ارکان بھی استعفی دیں گے پھر دیکھیں عوام کس کو ووٹ دیتے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام سے پوچھیں کیا انہوں نے آپ کو ووٹ دیا ہے، ان کی گفتگو چوری اور سینہ زوری کی مثال ہے، انہوں نے پی پی کارکن کے جاں بحق ہونے پر افسوس تک نہیں کیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہے آزاد کشمیر میں بھی فارم 47 کی طرح حکومت آئے، ملک کے بچے بچے کو پتا ہے ن لیگ فارم 47 کے ذریعے حکومت میں آئی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بدترین دھاندلی کرکے مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، کھلے عام اسلحہ کی نمائش کی گئی، پی پی کے کارکن کو قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے 2024 میں ن لیگ کو بدترین شکست ہوئی، 2024 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو سندھ کے عوام نے پہلے سے زیادہ ووٹ دیے۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں لفظی گولا باری تیز ،شرجیل میمن کا مریم نواز کو الیکشن لڑنے کا چیلنج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
