اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے پہلے گرین یورو (انڈس بانڈ)کا باضابطہ اجرا کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم آج پاکستان کے پہلے گرین یورو (انڈس بانڈ)کا باضابطہ اجرا کریں گے،500 ملین ڈالر کی ضرورت کے مقابلے میں تین ارب ڈالر کے لگ بھگ آفرز آئی۔انہوں نے کہا کہ عالمی فنانس مارکیٹ میں گرین یورو بانڈ کی غیرمعمولی پذیرائی سے پاکستان میں بڑے منصوبوں کی فنانسنگ کے لئے نئی راہیں کھل گئی ہیں۔
وزیراعظم آج پاکستان کے پہلے گرین یورو (انڈس بانڈ)کا باضابطہ اجرا کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
