ہومپاکستانشہباز شریف اور بلاول کے آئی ایم ایف پر بیان حیرت انگیز ہے،چوہدری فواد حسین

شہباز شریف اور بلاول کے آئی ایم ایف پر بیان حیرت انگیز ہے،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول کے آئی ایم ایف پر بیان حیرت انگیز ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج تک پاکستان نے آئی ایم ایف سے 13.79 ارب ڈالر لئے ان میں سے پیپلز پارٹی نے 47 فیصد اور نون لیگ نے 35فیصد قرضے اٹھائے باقی تمام حکومتوں نے مل کر 18فیصد قرضہ لیا ، میرا مشورہ ہے کہ بات کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ دیکھ لیا کریں تا کہ شرمندگی سے بچ سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔