ہومپاکستانوزیراعظم سے سپیکر اسد قیصر کی ملاقات ،قانون سازی سے متعلقہ امور اور آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے گفتگو

وزیراعظم سے سپیکر اسد قیصر کی ملاقات ،قانون سازی سے متعلقہ امور اور آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے گفتگو

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں قانون سازی سے متعلقہ امور اور آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے گفتگو ہوئی -سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو ای سی او ممالک کی پارلیمانی اسمبلی کی کانفرنس کے پاکستان میں انعقاد پر آگاہ کیا۔ ای سی او ممالک کی پارلیمانی اسمبلی کی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے جس میں ای سی او ممبر ممالک کی پارلیمان کے سپیکر حضرات شرکت کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔