اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اوگرا نے پیٹرول پر ایک روپیہ 90 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 3روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔ فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومتی خزانے کو 2اعشاریہ77 ارب کا روپے بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31 مئی تک برقرار رہیں گی۔
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
