اسلام آباد (آئی پی ایس )ایدھی فاؤنڈیشن کا فلسطین میں امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلا ن،فلسطینی حکام سے اجازت کے لیے خط لکھ دیا گیا، خط فیصل ایدھی کی جانب سے فلسطینی سفیر کے نام لکھا گیا،خط میں فیصل ایدھی کی جانب سے قدرتی آفات،حادثات میں کام کرنے کے وسیع تجربہ کا بتایا گیا،ایدھی حکام کی جانب سے ایک پانچ رکنی ٹیم فلسطین بھجوانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی سے تعاون کی اپیل کی گئی،فلسطینی سفیر سے ہانچ افراد کو ویزا جاری کرنے کی اپیل کی گئی،ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے فیصل ایدھی، فیصل ایدھی کے صاحبزادے عبدالستار ایدھی محمد سعد، محمد احمد، اقرار الحسن اور ناصر عزیز کو ویزا دینے کی درخواست کی گئی،ایدھی فانڈیشن کی رضاکار ٹیم جنگ میں زخمیوں کی امداد کرے گی ،ایدھی حکام نے خط فلسطینی سفیر سے ملاقات میں ان کے حوالے کیا۔فلسطینی سفیر نے ایدھی فانڈیشن کی پیشکش کو سراہتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا،فلسطینی سفیر نے ملاقات میں اس حوالے سے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کا فلسطین میں امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلا ن ، فلسطینی حکام سے اجازت کے لیے خط لکھ دیا گیا، سفیر کی تعاون کی یقین دھانی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
