ہومپاکستانمعاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری اپنے عہدے سے مستعفی ،رنگ روڈ منصوبے سے کوئی تعلق نہیں،ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہوں ، زلفی بخاری

معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری اپنے عہدے سے مستعفی ،رنگ روڈ منصوبے سے کوئی تعلق نہیں،ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہوں ، زلفی بخاری

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ۔پیر کو ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی غیر جانبدرانہ انکوائری تک اپنے عہدے سے مستعفی ہورہاہوں۔جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوگی اس وقت تک مستعفی رہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی انکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہوں ،میرا رنگ روڈ منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ۔رنگ روڈ تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الگ رہونگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہی رہوں گا اور ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ملک کی خدمت کیلئے اورسیز لائف چھوڑ دی ہے ۔

f2c2bb7c ab1e 4e1a b817 a51419b6336b
10a020dc 5c33 4b3b b29c f5e9ad41ae1e

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔