اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )نے پاکستان سے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، براہ راست پروازوں سے مسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، بحرین کے لیے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا ، پہلی پروازپی کے189آج لاہورسے156مسافروں کولیکرروانہ ہوئی ، پی آئی ایبحرین کے لیے ہفتہ وار2پروازیں چلا رہی ہے.جمعہ کولاہورسیاوراتوارکواسلام آباد سے بحرین کیلئے پروازیں روانہ ہونگی اور براہ راست پروازوں سے مسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، اس حوالے سے پی آئی اے سی ای او کا کہنا ہے کہ منافع بخش روٹس پرپروازیں بحال کرناپلان کاحصہ ہے، مزیدبین الاقوامی مقامات کیلئے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔خیال رہے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بحرین آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث بحرین کیلئے فضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔
پی آئی اے نے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
