کراچی(آئی پی ایس ) پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خا ن نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی ہونے والی بہو سے متعلق نہایت دلچسپ باتیں کیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے نہ گاڑیوں کا شوق ہے اور نہ ہی زیور بنانے کا شوق ہے، لیکن مجھے جوتے خریدنا بہت پسند ہے اور اچھے جوتے میری کمزوری ہیں،میرے پاس بہت اچھے اور مہنگے جوتے ہیں اور جب میرے بیٹے اذلان کی بیوی یعنی میری بہو آئے گی تو میں اسے تحفے میں اپنے جوتے دوں گی، میں بہت اچھی ساس بنوں گی۔اسی شو کے دوران ماہرہ خان نے شوبز میں آمد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میرے کالج کے کچھ دوست انڈس ٹی وی میں کام کرتے تھے میں چھٹیوں کے دوران انہیں پک کرنے گئی تھی جہاں مجھے غضنفرعلی نے دیکھا اور مجھے وی جے بننے کی آفر کی لیکن میں نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ میں وی جے نہیں مووی اسٹار بننا چاہتی ہوں۔ لیکن بعد میں میں نے یہ پیشکش قبول کرلی۔
میں اپنی بہو کو تحفے میں جوتے دوں گی ، اداکارہ ماہرہ خان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
