ہوماسلام آبادپٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،دوران تلاشی ایک شخص سے اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،دوران تلاشی ایک شخص سے اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

راولپنڈی (آئی پی ایس )ایس ایس پی راولپنڈی پٹرولنگ گلفام ناصر وڑایچ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی سردار بابر ممتاز کی خصوصی ہدایت پر اور پوسٹ ابچارج طاہر محمود سب انسپکٹر زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ قائد اعظم کالونی کے شفٹ انچارج سہیل ناصر اے ایس آی معہ بابر پرویز 4548 معہ ملازمان نے چکری انٹر چینج پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ دوران ناکہ بندی ایک مشکوک شخص جانب چکری سے آ رہا تھا جس کو روک کر جامہ تلاشی لی گی دوران تلاشی 01 پسٹل 30 بور معہ 02 عدد میگزین اور 12 عدد روندز برآمد ہوے جس کا نام ارسلان افتخار ولد افتخار حسین سکنہ سدوزی تھانہ ہجیر ضلع پونچھ آزاد کشمیر تھا مزکورہ کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے تھانہ چونترہ مقدمہ کا اندراج کروایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔