ہومبریکنگ نیوزپراسیکیورٹرجنرل نیب سیداصغرحیدرنےاچانک استعفیٰ دیدیا

پراسیکیورٹرجنرل نیب سیداصغرحیدرنےاچانک استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پراسیکیورٹرجنرل نیب جسٹس(ر)سیداصغرحیدرنےاستعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پراسیکیورٹرجنرل نیب نےاپنااستعفیٰ چیئرمین نیب کوارسال کردیا۔پراسیکیوٹرجنرل نیب نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سےاستعفیٰ دیا۔
یاد رہے کہ پراسیکیوٹرجنرل نیب سیداصغرکی مدت ملازمت مارچ2024 میں مکمل ہونا تھی،فروری 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نےسیداصغرحیدرکو3سال کی توسیع دی تھی،190ملین پاؤنڈاسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہوچکیں،رواں ماہ ریفرنس دائرہوناتھا،پراسیکیوٹرجنرل کی منظوری کےبغیرنیب عدالت میں ریفرنس دائرنہیں کرسکتا۔
پراسیکیوٹرجنرل نیب کےبغیرایگزیکٹوبورڈکااجلاس اورکیسزکی منظوری بھی لٹک گئی،نیب ترمیمی قانون آنےکےبعدمقدمات کی بحالی کیلئے بھی پراسیکیوٹرجنرل کی منظوری لازم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔