لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) کی کک بیکس کی تحقیقات میں سابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پر الزامات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
نیب رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی نے شریک ملزمان کے ساتھ مل کر غیر قانونی اسکیمیں منظور کرائیں اور کک بیکس کے لئے من پسند کانٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوائے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک کی تحقیقات کے مطابق محمد خان بھٹی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں، انہوں نے شریک ملزمان سے مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔
نیب رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی نے من پسند افسران کو گجرات میں تعینات کرا کر فوائد حاصل کیے تھے۔
واضح رہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں اور احتساب عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔
نیب کک بیکس تحقیقات: محمد خان بھٹی پر الزامات کی تفصیلات سامنے آگئیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
