ہومصحتپاکستانی ٹیلنٹ کی شاندارمثال،ڈاکٹر نعیم تاج 2بار گنیز بک میں نام درج کراوانے میں کامیاب

پاکستانی ٹیلنٹ کی شاندارمثال،ڈاکٹر نعیم تاج 2بار گنیز بک میں نام درج کراوانے میں کامیاب

اسلام آباد (سب نیوز )طب کے شعبے میں پاکستانی ٹیلنٹ کی شاندارمثال،ممتاز معالج ڈاکٹر نعیم تاج 2بار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے میں کامیاب،ڈاکٹر نعیم تاج نے پہلی بار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس وقت اپنا نام درج کرایا جب انہوں نے 2012میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 70سالہ خاتون کا آپریشن کر کے 25.5سینٹی میٹر بڑا پتہ ناف کے ذریعے نکالا۔انہوں نے دوسرا کارنامہ 2014میں سرانجام دیا جب انہوں نے صرف 4سال کے بچے کا لیبروسکوپک ٹیکنالوجی سے کامیاب سرجری کی ۔اس سے قبل اتنی کم عمر میں کسی بچے کا آپریشن پوری دنیا میں کہیں بھی نہیں کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر نعیم تاج نے کہا ہے کہ میں 25سالوں سے پریکٹس کر رہا ہوں۔اللہ پاک کا شکر ہے کہ اس نے عزت دی اور پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع دیا۔اپنی سروس کے دوران میں 25ہزار سے زیادہ سرجریاں کر چکا ہوں جبکہ 10ہزار سے زائد لیپروسکوپک سرجریاں کامیابی سے کرنے کا اعزاز مجھے حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے میں اپنے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوا۔

1 15

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔