ہومبریکنگ نیوزآئین اور بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ

آئین اور بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ

اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیا ل نے کہا ہے کہ آئین اور بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے۔ عدلیہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی زیرصدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے شرکت کیں۔عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں جلد مکمل کرکے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ آئین اور بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے۔ عدلیہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ ججز، عدالتی عملے اور وکلاء کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ غیر سنجیدہ درخواست بازی کی حوصلہ شکنی کی جائے، تنازعات کے حل کیلئے ثالثی کا نظام بہترین ذریعہ ہے، ثالثی کے نظام سے عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا۔

اجلاس میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے سالوں سے زیرالتواء مقدمات کے فیصلوں کےلیے خصوصی بینچ تشکیل دینے کی یقین دہانی کرادی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔