ہومبریکنگ نیوزنگران وزیراعظم کا چناؤ مسئلہ کشمیر بن گیا ،پیپلزپارٹی کے تحفظات برقرار

نگران وزیراعظم کا چناؤ مسئلہ کشمیر بن گیا ،پیپلزپارٹی کے تحفظات برقرار

اسلام آباد(سب نیوز)نگران وزیراعظم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات بر قرار ،وزیراعظم شہبازشریف کو تحفظات سے آگاہ کردیا ۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات تاحال برقرار ہیں ۔اس حوالے سے گزشتہ روز عشایہ میں وزیراعظم شہبازشریف کو بھی آگاہ کیا گیا ۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر پارٹی کی قیادت سے مشورہ کر لیں،نگران وزیراعظم کے نام پردیگر اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نگران وزیراعظم کے نام پر پیپلز پارٹی کی قیادت سے مشورہ کروں گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔