ہوماسلام آبادتجاوزات کیس:سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف علی نے 4ملزمان کو جیل بھیج دیا

تجاوزات کیس:سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف علی نے 4ملزمان کو جیل بھیج دیا

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد چیئر مین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر قبضہ مافیا اور انکروچرز کیخلاف عدالتی کارروائی، کھڈا مارکیٹ سیکٹر G 7 کے چار انکروچر کو سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے 10 دن کے لئے اڈیالہ جیل بھیج دیا، عدالتی کارروائی کے دوران سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی کو انکروچمنٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی،ماحول دشمن عناصر کے خلاف آنکھیں بند کر دینا اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہو گی کسی کے ساتھ رعایت نہیں جائے گی اور ادارے کے ذمہ دارران یا قبضہ مافیا اور انکروچمنٹ مافیا کو سپورٹ کرنے اور سہولت کارروں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔