لاہور(سب نیوز )وسطی پنجاب کے درجنوں سیاستدان آج اور کل پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،مختلف سیاسی جماعتوں سے رہنما بلاول بھٹو سے ملاقا تیں کرکہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔این اے 96 میانوالی سے رانا عزیز الرحمان اور این اے 97 بھکر سے ملک امجد اعوان کل پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، ذرائع کے مطابق پی پی 24 چکوال سے خالدہ پروین اور پی پی 82 خوشاب سے ملک اظہر اعوان بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے۔
این اے 77 نارووال سے طارق منظور، پی پی 109 فیصل آباد سے بشارت علی رندھاوا بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے۔پی پی 122 کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے میاں فرید عباس کاٹھیا، این اے 78 نارووال سے راشد محمود خان بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے۔ این اے 93 خوشاب سے ملک علی سانول، پی پی 23 تلہ گنگ چکوال سے قاضی محمد الطاف کا بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔
این اے 95 میانوالی سے ملک امیر خان،پی پی 96 چنیوٹ سے ڈاکٹر فخر النسا، پی پی 174 کوٹ رادھا کشن سے وقار حاکم علی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے، پی پی 172 لاہور سے رانا صفدر دلشاد، پی پی 135 شیخوپورہ سے چودھری لیاقت علی کا بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔پی پی 1 اٹک سے طارق نواز۔ پی پی 4 اٹک سے ملک ریاست علی پی پی 184 اوکاڑہ احمد حسن جندیکا اور این اے 87 نعیم الدین سیالوی بھی پیپلش پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے
