اسلام آباد،اسلام آبادہائی کورٹ نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں، شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہوال اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی تھی،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شوکت ترین کیخلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیں گئیں، نیب اپیلوں پرسماعت جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کرے گا،رجسٹرار ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف دو نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی اور رجسٹرار ہائی کورٹ کو نیب اپیلیں کورونا پالیسی کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کی،شوکت ترین نے رینٹل پاورمنصوبے اور پیراغائب ریفرنس پر سماعت کی درخواست دی تھی، ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین بریت کیخلاف اپیلیں زیر التوا ہیں اور عدالت نے شوکت ترین اور پرویزاشرف و دیگر کی بریت کیخلاف نوٹس جاری کر رکھے ہیں،واضح رہے کہ نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزمان بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
