ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل روانہ

پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل روانہ

لاہور: انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشیدکو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کا ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت پولیس نے میاں محمود الرشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ میاں محمود الرشید سے تھانہ نصیرآباد کے مقدمے میں تفتیش کرنی ہے، ان پر کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔اس موقع پر میاں محمود نے عدالت میں کہا کہ مجھے ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیاجارہا ہے، تمام مقدمات میں مجھے بدنیتی کی بنیاد پرملوث کیا گیا۔بعد ازاں عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔