دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی سالانہ فہرست ’دی مسلم 500‘ کے 2027 ایڈیشن میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔
اس اعزاز میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اُردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (آر آئی ایس ایس سی) کی جانب سے شائع کردہ اس فہرست کا 2027 ایڈیشن اس اشاعت کا اٹھارہواں سالانہ ایڈیشن ہے، جس میں اس مرتبہ پہلی بار 5 عالمی رہنماؤں کو مشترکہ طور پر سرفہرست رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تازہ اشاعت میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کو ایک مشترکہ دفاعی اور تزویراتی تعاون کے تناظر میں نمایاں کیا گیا ہے۔
فہرست میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی حیثیت سے اس مشترکہ طور پر اعزاز میں شامل کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان جبکہ ترکیہ کی جانب سے صدر رجب طیب اردوان کو بھی اسی پوزیشن پر جگہ دی گئی ہے۔
اشاعت کے خصوصی مضمون ’جوائنٹ نمبر ون‘ میں ادارے نے اس فیصلے کی بنیادی وجہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو قرار دیا ہے۔7 اگست 2026 کو طے پانے والے اس معاہدے نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اجتماعی دفاعی تعاون کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں۔ ادارے نے ان ممالک کی عسکری صلاحیت، مالی وسائل اور دفاعی ٹیکنالوجی کو باہمی تعاون کے اہم پہلوؤں کے طور پر بیان کیا ہے۔
پاکستانی قیادت کے حوالے سے اس اشاعت میں وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی کردار اور معاہدے کے لیے ضروری حکومتی و انتظامی اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کی عسکری صلاحیت اور دفاعی تعاون میں ان کے کردار کو نمایاں کیا گیا ہے۔
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات؛ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل مشترکہ نمبر ون قرار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
