Wednesday, May 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسپیکراسمبلی کی قائم کردہ آڈیولیکس تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسپیکراسمبلی کی قائم کردہ آڈیولیکس تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کی قائم کردہ آڈیولیکس تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کی قائم کردہ آڈیولیکس تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نے درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک کمیٹی کو کام سے روکا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔