Wednesday, May 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزحکومت نے خواتین کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے:حماد اظہر

حکومت نے خواتین کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے:حماد اظہر

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے خواتین کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کو بلیک میل کرنے، ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے سمیت غیر قانونی گرفتاریوں جیسے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا۔اپنے ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزید کہا ہے کہ خواتین گھٹیا ہتھکنڈوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں اور انہوں نے اس فسطائیت کے دوران زبردست ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1663508009111224320

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔