کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا کے بعد 27.08 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور دوپہر بارہ بجے تک تیزی کے آثار رہے، دو بجے کے قریب انڈیکس میں اتار چڑھا غالب آ گیا۔تاہم کاروبار کے اختتام پر اتار چڑھا کے باعث مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 27.08 پوائنٹس کی مندی کے بعد 41002.59 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.07 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 72 لاکھ 30 ہزار 174 شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ، اتار چڑھا کے بعد 27.08 پوائنٹس کی مندی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
