ہومبریکنگ نیوزآڈیو لیکس کمیشن قانونی،تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:وزیر دفاع

آڈیو لیکس کمیشن قانونی،تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:وزیر دفاع

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ آڈیو لیکس تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بے شک عمران خان کمیشن چیلنج کردے،کابینہ نے اسے تشکیل دیا ہے۔ اس میں کوئی ایسی بات نہیں جسے چیلنج کیا جاسکے، آڈیو لیکس کا سلسلہ چل رہا ہے، ممکن ہے آئندہ بھی ایسا ہو، ان آڈیوز میں جو چیزیں سامنے آئیں ان میں ثابت ہونا چاہیے کتنی حقیقت ہے، آڈیو لیکس میں بہت اہم شخصیات، ذمہ داروں اور عہدیداروں کی گفتگو ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگراصل چہرہ عوام کے سامنے آجائے تو اچھا ہوگا، یہ عمران خان کی اپنی رائے ہے کہ اجازت کے بغیر کمیشن نہیں بن سکتا، مسرت چیمہ سے جو بندا بات کر رہا تھا، ہوسکتا ہے اس سے مشورہ لیا ہو۔ انہوں نے مزیدکہا کہ آڈیو لیکس تحقیقات کا قدم نیک نیتی کے ساتھ اٹھایا گیا ہے، تحقیقات کو سبوتاژ کرنا سیاست میں شفافیت کو روکنے کے مترادف ہے، یہ گندگی پھیلانا چاہتے ہیں، یہ ان چہروں کو بے نقاب نہیں ہونے دینا چاہتے جنہوں نے 4 سال گندگی مچائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔