ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد پولیس کا علی محمد اور ملیکہ بخاری سے کی گرفتاری سے متعلق لاعلمی کا اظہار

اسلام آباد پولیس کا علی محمد اور ملیکہ بخاری سے کی گرفتاری سے متعلق لاعلمی کا اظہار

اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اور علی محمد خان سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی جس میں وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔

دورانِ سماعت وکیل نے کہا کہ دونوں کو اگر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے تو ملاقات کا موقع دیا جائیاس پر پولیس نے کہا کہ معلوم نہیں کہ ملیکہ بخاری اورعلی محمد خان کس کی تحویل میں ہیں۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس سے دونوں رہنماں کی تحویل سے متعلق جواب طلب کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔