اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیرشرعی نکاح کے کیس میں عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سول جج نصرمن اللہ کی عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیرشرعی نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ اگرشادی قانونی تھی تو دوبارہ نکاح کیوں کیا؟
جج نے سوال کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتاہے؟
درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے الزام کا کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ آج 2 بجے سنایا جائیگا۔
عمران خان، بشریٰ بی بی کا غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہے یا نہیں، فیصلہ محفوظ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
