اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا ہے کہ کار ڈیلرز درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم کریں۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم نہ ہوئی تو کارروائی ہوگی۔
اپنے ایک بیا میں نوید قمر کا کہنا ہے کہ لگژری اشیا پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ختم ہوئی، آئندہ بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وفاقی وزیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاف کی سطح کے معاہدے کے بعد لیٹر آف کریڈٹ ایل سیز کھولنے پر پابندیاں ہٹا دی جائیں گی، ایل سیز کے دوبارہ کھلنے سے برآمدی صنعتوں کے لیے خام مال آسانی سے دستیاب ہوگا۔
ریگولیٹری ڈیوٹی ختم، گاڑیوں کی قیمتیں کم کریں ورنہ سخت کارروائی: حکومت کا بڑا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
