واشنگٹن(آئی پی ایس ) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ یورپی یونین بھی ایران کے خلاف امریکی معاشی دبا کی مہم آپریشن اکنامک آٹ کاسٹ میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئی ہے۔ ڈان کے مطابق بیسنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران عالمی مالیاتی نظام کو اپنے جوہری پروگرام، ہتھیاروں کی تیاری اور اتحادی گروہوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال نہ کرسکے۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی دبا اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک اس کی باقی ماندہ مالی معاونت کے ذرائع ختم نہیں ہوجاتے۔یورپی یونین کی اس مہم میں شمولیت سے ایران پر مالی اور اقتصادی دبا مزید بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی مالیاتی نظام میں ایرانی سرگرمیوں پر بھی مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا خدشہ ہے۔
