راولپنڈی(آئی پی ایس )راولپنڈی میں چوروں نے عید پر آبائی علاقوں کو جانے والے لوگوں کے گھروں کا صفایا کردیا۔راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے گلزار قائد کے ایک گھر میں ڈکیتی ہوئی جہاں سے چور 15 تو لے سونا اور قیمتی گھڑیاں لے اڑے۔تھانہ صدربیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر بھی گھر سے سونا اور نقدی چوری کرلیا گیا جب کہ منگٹال چوک میں چاند رات کو دکان میں ڈکیتی ہوئی جس میں مسلح ڈاکو 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس کے علاوہ تھانہ نصیرآباد کے علاقے نیوچاکرہ روڈ پرعید کے دن چوری ہوئی جس میں چور عید کے دن گھرکے تالے توڑکر 10 تولے سونے کے زیورات اور نقدی لے گئے۔
راولپنڈی: چوروں نے عید پر آبائی علاقوں کو جانیوالوں کے گھروں کا صفایا کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
