Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم نے فراش ٹاون اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے فراش ٹاون اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد،فراش ٹاون اپارٹمنٹس سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، غریب آدمی کو اپنا گھر بنانے کیلئے سستے قرضے دیئے، سستے گھروں کیلئے کئی مراحل طے کیے گئے، 2 سال میں فراش ٹاون میں لوگوں کو گھر فراہم کر دیئے جائیں گے، سی ڈی اے نے اس منصوبے پر بہت کام کیا، ایف ڈبلیو او نے قلیل عرصے میں کرتارپور راہداری مکمل کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2 ہزار فلیٹ اس طبقے کو مل رہے ہیں جو اپنے گھر کا تصور نہیں کر سکتا تھا، 600 گھر کچی آبادی کے لوگوں کو دے رہے ہیں، کچی آبادیوں میں سیوریج سسٹم ہے نہ پینے کا صاف پانی، ہماری معیشت پر قرضوں کا دبا ہے، آسان قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں، ملک میں مورگیج فناسنگ کا اسٹرکچر نہیں تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔